عمران خان نکاح کو7 ماہ گزرنے کے باوجود بشریٰ بی بی کے پاسپورٹ پر زوجیت تبدیل نہیں کروا سکے
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بشریٰ بی بی سے نکاح کو 7 ماہ گزرنے کے بعد ان کے پاسپورٹ پر زوجیت تبدیل نہیں کروا سکے،بشریٰ بی بی اب بھی نام کے ساتھ خاور مانیکالکھتی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بشریٰ بی بی سے نکاح کو 7 ماہ کا عرصہ بیت چکا ہے اور بشریٰ بی بی اپنے خاوند عمران خان کیساتھ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئی ہوئی ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بشریٰ بی بی نے ابھی تک اپنا پاسپورٹ ری نیو نہیں کرایااورعمران خان اپنی اہلیہ کے پاسپورٹ پر زوجیت تبدیل نہیں کروا سکے،بشریٰ بی بی اب بھی نام کے ساتھ خاور مانیکالکھتی ہیں۔