”چیف جسٹس کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے سمپوزیم میں بلایا اور کورٹ روم نمبر ایک ۔۔۔“ عمران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ قہقہے لگ گئے

وزیر اعظم عمران خان نے بڑھتی آبادی کے حوالے سے ہونے والے سمپوزیم سے اپنا خطاب شروع کرتے ہی ایسی بات کہہ دی کہ ہر طرف قہقہے گونج اٹھے۔

سپریم کورٹ میں ہونے والے سمپوزیم سے خطاب کے دوران عمران خان نے دعوت دیے جانے پر چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا اور کہا شکر ہے کہ آپ نے مجھے یہاں دعوت دی اور کورٹ روم نمبر ایک میں نہیں بلایا ۔ عمران خان کی اس بات پر تقریب میں قہقہے گونج اٹھے۔

عمران خان نے سمپوزیم سے خطاب کے دوران چیف جسٹس کو مخاطب کرکے کہا کہ پاناما کیس کا فیصلہ اہم تھا جس سے آپ نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی، آپ ہر طاقت ور کو قانون کے نیچے لانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ دنیا میں وہ معاشرہ آگے گیا ہے جو قانون کی حکمرانی میں آگے ہو۔ یہ دونوں اکٹھے چلتے ہیں یہ نہیں ہوسکتا کہ جمہوریت ہو اور قانون کی حکمرانی نہ ہو۔پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست بنانے کیلئے کوشش کرتے رہیں گے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.