عمران خان زبان کا پکا نکلا ، ایک لمحہ ضائع کیے بغیر ڈیم کی تعمیر کے لیے کارروائی شروع ۔۔۔۔ کن کمپنیوں نے ڈیم تعمیر کا ٹھیکہ لینے کے لیے اپنے کاغذات جمع کروا دیے ؟ جانیے

دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے پری کوالیفکیشن مرحلے کا آغاز ہو گیا۔ترجمان واپڈا کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے ملکی اور بین الاقوامی کمپنیوں نے پری کوالفکیشن کے لیے بڈز جمع کرائیں۔ ترجمان کے مطابق 5 جوائنٹ وینچرز نے ڈیم کی تعمیر کے لیے پری کوالیفکیشن بڈز جمع کرائیں۔

ترجمان واپڈا کے مطابق پری کوالیفکیشن بڈز کی جانچ پڑتال قواعد کے تحت کی جائے گی۔خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھی پاکستان اور بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کو ڈیمز کی تعمیر میں تعاون کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔چند روز قبل آرمی چیف جنرل قمر

جاوید باجوہ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کر کے ڈیم کی تعمیر کے لیے ایک ارب 59 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا تھا۔ جبکہ دوسری جانب چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہےکہ یہ تاثر غلط ہے کہ ڈیم فنڈ کے لیے غیر قانونی کام کی اجازت بھی دے دیں گے.سپریم کورٹ میں چک شہزاد ایگری فارم ہاؤس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ یہ تاثرغلط ہےکہ ڈیم فنڈ کے لیے غیر قانونی کام کی اجازت بھی دے دیں گے، فنڈ سپریم کورٹ کے نام

پر ہے، اس کے نام پر کوئی قبضہ نہیں کرسکتا۔چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ دیا میربھاشا اور مہمندڈیم فنڈ کا نام تبدیل نہیں کرنے دے گی، ڈیم فنڈ کی ضامن سپریم کورٹ ہے، فنڈ پر کسی کو قبضے کی اجازت نہیں دیں گے۔واضح رہےکہ چیف جسٹس پاکستان نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈ قائم کیا ہے جسے سپریم کورٹ فنڈ کا نام دیا گیا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان نے بھی قوم سے تعاون کی اپیل کی ہے۔(س)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.