عمران خان نے ایسا کام کر دیا کہ غیر ملکی سرمایہ کار کھنچے چلے آئیں گے – صبح صبح زبردست اعلان کر دیا

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپنا گھر ہاﺅسنگ منصوبے کے باعث بیرونی سرمایہ کاری کو کشش ملے گی۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم 5 سال میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر جیسے عالی ہمت اور سنگِ میل منصوبے کی بنیاد ڈال چکے ہیں۔ یہ منصوبہ سماج کے نچلے طبقے کو سستے گھر فراہم کرے گا۔ اسی منصوبہ سے 60 لاکھ نوکریاں اور تعمیرات سے براہ راست منسلک 40 صنعتوں کیلئے ڈیمانڈ جنم لے گی اور بیرونی سرمایہ کاری کو کشش ملے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بدھ کو اپنا گھر ہاﺅسنگ سکیم کے پائلٹ پراجیکٹ کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعظم کی ہدایت کے بعد نادرا نے اپنی ویب سائٹ پر نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا رجسٹریشن فارم جاری کر دیا ہے،پہلے مرحلے میں پاکستان بھر سے 7 اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے، ان اضلاع میں سکھر، کوئٹہ، گلگت، مظفر آباد، سوات، اسلام آباد اور فیصل آباد شامل ہیں۔فارم 12 اکتوبر 2018 سے 21 دسمبر 2018 تک مختص کردہ ضلعی ہاؤسنگ پروگرام آفس میں بمع 250 روپے رجسٹریشن فیس کے جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.