اگر عمران خان نے اس تاریخ سے پہلے حلف اٹھایا تو۔۔۔ ماہر علم نجوم سامعہ خان نے انتہائی خوفناک پیشگوئی کر دی

ماہر علم نجوم سامعہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان 13 ستمبر سے پہلے جب بھی حلف اٹھائیں گے ان کیلئے مشکلات ہی مشکلات ہوں گی ، یہ ان کیلئے مشکل ترین وقت ہے اور اگلے ڈیڑھ سال میں ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر علم نجوم سامعہ خان نے عمران خان کے بطور وزیر اعظم حلف اٹھانے اور اس کے بعد ان کے ساتھ پیش آنے والے ممکنہ حالات کی پیشگوئی کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان 18 اگست کو حلف اٹھارہے ہیں اور 18 اگست کو ہفتے کا دن ہے جس کا ستارہ زحل ہے ، ابھی تک زحل کی پوزیشن اتنی اچھی نہیں ہے ۔ عمران خان 13 ستمبر سے پہلے جب بھی حلف اٹھائیں گے ان کیلئے مشکلات ہی مشکلات ہوں گی۔ نواز شریف نے جس دن حلف اٹھایا تھا تو میں نے کہا تھا کہ یہ ان کا مشکل ترین دور ہوگا اور ویسا ہی ہوا۔انہوں نے کہا کہ خان صاحب کیلئے نومبر میں بہت ہی مشکل وقت شروع ہوجائے گا، 17 اکتوبر 2017 سے 8 نومبر 2018 تک عمران خان کا گولڈن ٹائم ہے جس کے بعد ان کے لیے بہت زیادہ مشکلات ہوں گی۔ یہ اقتدار ان کے لیے پھولوں کی سیج نہیں ہوگی ۔سامعہ خان کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کے الیکشن خطرناک حالات میں ہوئے ہیں جس کے بعد 27 جولائی کو مکمل گرہن لگا ۔ مکمل گرہن جب بھی لگتا ہے اس کے انسانی زندگیوں پر ڈیڑھ سال تک منفی اثرات برقرار رہتے ہیں،

علم الاعداد کی دنیا میں 9 سے مضبوط عدد کوئی نہیں ہے اور وہ گزر چکا ہے ، اب اگر عمران خان 18 اگست کو حلف اٹھاتے بھی ہیں تو پہلا ڈیڑھ سال ان کیلئے بہت چیلنجنگ ہوگا۔سامعہ خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان کی عمران خان کے حوالے سے کی جانے والی تمام پیشگوئیاں حرف بحرف درست ثابت ہوئی ہیں لیکن ہم نے اپنی ویب سائٹ کی پرانی خبروں کا جائزہ لیا تو

سامعہ خان کی رواں سال 18 فروری کی عمران خان کے حوالے سے ایک پیشگوئی سامنے آئی ۔ سامعہ خان نے یہ پیشگوئی عمران خان کی تیسری شادی کے بعد کی تھی اور کہا تھا کہ انہیں عمران خان کے لیے وزیر اعظم کی شیروانی نظر نہیں آرہی لیکن ان کی یہ پیشگوئی بڑی حد تک غلط ثابت ہوچکی ہے اور اب ان کا یہ دعویٰ مکمل طور پر باﺅنس ہونے میں صرف ایک ہفتے کا وقت باقی رہ گیا ہے۔(س)

Source

Comments are closed.