” میں ہندووں کیلئے یہ راستہ کھولنے کیلئے بھی تیارہوں “ وزیراعظم عمران خان نے بھارتیوں کو بڑی پیشکش کر دی

وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا افتتاح کر دیا ہے جس میں بھارت سے آئے دو وزیروں اور نوجوت سنگھ نے بھی شرکت کی اور سکھ برادری کی جانب سے پاکستان کے وزیراعظم کے اس اقدام کو بے پناہ سراہا جارہاہے تاہم اس کے بعد عمران خان نے بھارتی صحافیوں کو انٹرویو بھی دیا جس میں انہوں نے کرتار پور کے بعد ایک اور بڑی پیشکش کر دی ہے ۔

بھارتی معروف صحافی ” برکھا دت “ نے اپنے ٹویٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران عمرا ن خان نے ہمیں بتایا کہ وہ کرتار پور کوریڈور کے بعد نیلم وادی میںواقع مندر ” شاردا پیتھ “ کو بھی بھارتی یاتریوں کیلئے کھولنے کیلئے تیار ہیں ۔ بھارتی صحافی نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ ” جی ہاں میں ہندووں یاتریوں کیلئے مذہبی مقامات کھولنے کیلئے تیار ہوں ۔“

News 1543563022 3261

News 1543563022 2886
برکھا دت کا اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیں بتایا کہ ” وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ کسی بھی وقت بات چیت کیلئے تیار ہیں ۔ عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر طے پانے والے وزراءخارجہ کی ملاقات منسوخ کرنے کرنے ” برا جواب “ قرار دیا اور کہا کہ میں کوشش ہی کر سکتاہوں، میں جانتاہوں آپ بھارت میں جلد الیکشن ہونے والے ہیں ، ہم ان کے اختتام تک انتظار کریں گے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.