’’ مجھے اللہ نے خود ایک برانڈ بنایا ہے ‘‘ عمران خان جب اٹلی کے سیون سٹار ہوٹل میں پہنچے تو کیا واقعہ پیش آیا؟ جان کر آپ عوامی وزیراعظم کی اصلیت سے واقف ہوجائیں گے
وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست اور معروف کالم نگار توفیق بٹ نے مقامی خبروں کی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی زندگی سے متعلق کئی باتیں بتا دیں۔توفیق بٹ کا کہنا تھا کہ عمران خان سے کئی سال پرانا رشتہ ہے۔گورنمٹف کالج لاہور میں
پڑھتے تھے تو شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ مہم کا کام زوروں سے جاری تھا تب میں نے کچھ سٹوڈنٹس کے ساتھ مل کر فنڈ اکھٹا کیا اور سوچا کہ یہ پیسے کسی طریقے سے خود عمران خان کو پیش کریں۔تاہم بہت مشکل تھا کیونکہ عمران خان مصروف ہوتے تھے اور مختلف شہروں میں فنڈ اکھٹا کرنے کے لیے جاتے تھے۔ میرا عمران خان کے ایک دوست سے رابطہ تھا میں نے ان کو بتایا کہ ہم نے شوکت خانم کے لیے فنڈ اکھٹا کیا ہے آپ یہ عمران خان کو دے دیں۔تب انہوں نے مجھے کہا کہ آپ عمران خان کو خود پیسے دینا ۔مجھے یقین نہ آیا کہ عمران خان جیسا بڑا آدمی ڈھائی لاکھ روپے کے لیے ہمارے پاس چل کر آئیں۔ہمارے پرنسپل نے عمران
خان کو بتایا کہ فنڈ اکھٹا کرنے میں اس نے لڑکے نے بہت محنت کی ہے۔اس بات پر عمران خان بہت خوش ہوئے اور یوں میرا عمران خان سے ایک تعلق قائم ہوا۔عمران خان نے کہا مجھے ایسے ہی نوجوانوں کی ضرورت ہے جو شوکت خانم کے لیے کام کریں۔اس کے بعد میں نے عمران خان کے ساتھ جا کر کئی جگہوں پر فنڈ ریزنگ مہم میں حصہ لیا۔عمران خان کی دو چیزیوں کی تعریف تو دشمن بھی کرتے ہیں ایک ان کی ایمانداری اور ایک سادگی۔توفیق بٹ کا عمران خان کی سادگی کی مثال دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک بار ہم اٹلی گئے تو عمران خان کے لیے ہمارے میزبان نے اٹلی کے سیون سٹار ہوٹل میں رہنے کا انتظام کیا لیکن عمران
خان نے کہا کہ اس کیا ضرورت تھی میں تو ایک دوست کے گھر رہوں گا۔تب ہم نے سوچا کہ یقینا عمران خان کا دوست بہت امیر ہو گا اور اس کا کوئی محل ہو گا لیکن جب ہم اگلے ان کے دوست کے گھر گئے تو دیکھا کہ وہ ایک دو کمروں کا ایک فلیٹ تھا اور خان صاحب میٹرس پر بیٹھے تھے اور ساتھ چائے کا کپ پڑا تھا۔میں مجھے اللہ نے خود برانڈ بنایا تو مجھے کیا ضرورت کہ میں کوئی برانڈ پہنوں کیونکہ عمران خان جو بھی پہنیں وہ ٹرینڈ بن جاتا ہے جیسا کہ پشاوری چپل کا ٹرینڈ بن گیا۔ایک بار عمران خان میرے گھر آئے تو ہم نے لان میں کھانے کا انتظام کیا جب واپس جانے لگے تو عمران خان کو پیسا لگی انہوں نے کھڑے کھڑے وہیں کسی کی بچی ہوئی بوتل کو منہ لگا لیا جس سے واضح ہوا کہ عمران خان کتنے سادے آدمی ہیں۔