عمران خان جہانگیر ترین کو تحفه دے دیا – شہر لودھراں میں ایسی چیز بنانے کا فیصلہ کہ پارٹی رہنما خوش
وزیر اعظم اپنا گھر سکیم کے تحت سب سے پہلے لو دہراں میں ایک ہزار گھر تعمیر کئے جائیں گے ، جگہ کا تعین کر لیا گیا ہے صوبائی وزیر محمو د الرشید بہت جلد دورہ کریں گے ، دسمبر میں وزیر اعظم افتتاح کریں گے ، جیلو ں میں قیدیوں کو صاف فراہمی کے لئے منصوبے کا آغاز کر (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
دیا گیا ہے ، حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے سروے ہورہا ہے یہ بات صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری زوار حسین وڑائچ نے صحافیو ں اور شہریو ں کے ملاقات کے لئے آنے والے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ہے انہو ں نے کہا کہ ضلع لودہراں میں سب سے پہلے وزیر اعظم اپنا گھر اسکیم کا اغاز ہو رہا ہے جس کے لئے چک نمبر 100۔ ایم میں اراضی کا تعین کرلیا گیا ہے اس سلسلے میں ڈی سی لودہراں نے تمام تفصیلات سے حکومت کو آگاہ کردیا ہے جبکہ
مجوزہ اراضی کے معائنے کے لئے صوبائی وزیر محمودالر شید بہت جلد لودہراں کا دورہ کریں گے انہو ں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار جہا نگیر ترین کی دعوت پر دسمبر میں گھرو ں کی تعمیر کا افتتاح کریں گے انہو ں نے کہا کہ تین اور پانچ مرلے کے گھروں کی تعمیر کی جائے گی جس کے لئے نکاسی و فراہمی آ ب کا نظام پہلے سے مذکورہ جگہ پر موجود ہے انہو ں نے مذید کہا کہ صو بے بھر کی جیلو ں میں قیدیوں کو صاف پانی کی
فراہمی کے لئے واٹر فلٹریشن لگائے جارہے ہیں جس کا افتتاح فیصل آ باد جیل سے کردیا گیا ہے انہو ں نے کہا کہ پی ٹی آ ئی کی حکومت نے معاشی بحران پرقابو پالیا ہے اور اب ملک بھر میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو گا اور مہنگائی و غربت کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے انہو ں نے کہ حلقے میں بنیادی سہولتو ں کی فراہمی بلا تفریق کی جائے گی ۔