”عمران خان براہ راست اس کام میں ملوث ہیں “بھارتی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے ریحام خان نے عمران خان پر اب تک کا انتہائی غیر اخلاقی الزام لگا دیا

چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں زبردستی جنسی تعلقات کے رجحان میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ،سیاسی پوزیشن حاصل کرنے کے لیے جنس کا استعمال کیا جاتا ہے ،عمران خان اقربا پروری اور جنسی ہراسگی کے معاملات میں بھی براہ راست ملوث ہیں ۔

بھارتی میڈ یا کو انٹریو دیتےہوئے ریحام خان نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے لوگوں کو مایوس کیا، وہ امیدوں پر پورا نہیں اترے،میں دوبارہ عمران خان کو ووٹ نہیں دوں گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کبھی لبرل بن جاتے ہیں،کبھی اسلامسٹ،عمران خان کا صرف ایک ایجنڈا ہے کہ کسی بھی طریقے سے ووٹ حاصل کرکے وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھا جائے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.