’’ بابر وہ میزائل ہے جو ہمارے دیش آکر تباہی مچا دے گا‘‘ بھارتی میڈیا عمران خان کا رد عمل دیکھتے ہی وحشت زدہ ہوگیا ، پاک فوج کی طاقت بتا کر اپنی عوام کو ڈرانے لگا
وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کے بعد بھارتی میڈیا بھی وحشت زدہ نظر آنے لگا ہے۔بھارتی میڈیا نے پاکستانی فوج کی طاقت سے خود ہی اپنی عوام کو مرعوب کرنا شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پلوامہ واقعہ کے بعد پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں کافی تناو نظر آتا
ہے۔ایک جانب بھارت کی جانب سے پلوامہ واقعے کا ملبہ پاکستان پر ڈالا جارہا ہے تو دوسری جانب بھارت پاکستان پر دباو ڈال کر سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔پلوامہ واقعہ کے بعد مسلسل بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحانہ رویہ اپنایا جا رہا تھا تاہم پاکستان نے بھی بھارت کے جارحانہ عزائم کو پنپتے دیکھ کر تیاری مکمل کرلی ہے۔آج وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کو خبردار کیا کہ اگر بھارت کی جانب سے کسی قسم کی جارحیت کی گئی تو پاکستان اس جارحیت کابھرپورجواب دے گا۔اس خطاب کے بعد بھارتی میڈیا بد حواس ہو چکا ہے۔بھارتی
میڈیا اس وقت پاکستان اور بھارت کی عسکری طاقت کا موازنہ کیا جارہا ہے ۔تاہم پاکستان کی عسکری قوت بھارت کے حواس پر پوری طرح سے چھا چکی ہے،بھارت میڈیا حملے سے قبل ہی پاکستان کی عسکری طاقت کا رعب بھارت کی عوام میں پھیلانے لگا ہے۔ایک ٹی وی نے رپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ بابر پاکستان کا وہ میزائل ہے جو پاکستان کے پانیوں سے نکل کر بھارت میں تباہی مچا دے گا۔ایک اور چینل کہنے لگا کہ اگر بھارت نے پاکستان ہر جنگ مسلط کی تو پاکستان بھارت پر بدترین حملہ کرے گا۔ایک تجزیہ کار بولے کہ ہمیں حقیقت تسلیم کر لینی چاہیے کہ ہم پاکستان کے خلاف نہیں لڑ سکتے۔اس طرح کی متعدد میڈیا مہمات بھارتی عوام کے دلوں میں پاکستانی فوج کا رعب و دبدبہ بٹھانے میں مصروف ہیں۔