وزیر اعظم عمران خان کے بیان نے بھارت میں ہلچل مچا دی
وزیراعظم عمران خان کے بیان نے بھارت میں ہلچل مچا دی ۔گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے غیرملکی صحافیوں کو انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اگر بھارت کے انتخابات میں کانگریس کے مقابلے میں نریندر مودی کی جماعت کامیاب ہوئی تو کشمیر کے مسئلے پر پرامن مذاکرات میں پیش رفت کا امکان ہے۔
Pakistani Prime Minister Imran Khan said he thinks there may be a better chance of peace talks with India if Prime Minister Narendra Modi’s Hindu nationalist Bharatiya Janata Party (BJP) wins the general election due to begin there on Thursday https://t.co/pyxNvFVs5U
— Reuters India (@ReutersIndia) April 10, 2019
عمران خان کے اس بیان پر اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجیوالا نے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ پاکستان سرکاری طور پر مودی کا اتحادی بن چکا ہے، مودی کو ووٹ دینے کا مطلب پاکستان کو ووٹ دینا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کے پہلے نواز شریف دوست تھے اور اب عمران خان ہیں، خفیہ بات سامنے آگئی ہے۔
Pak has officially allied with Modi!
‘A vote for Modi is a vote for Pakistan’, says Pak PM Imran Khan
मोदीजी, पहले नवाज़ शरीफ़ से प्यार और अब ईमरान खान आपका चहेता यार!
ढोल की पोल खुल गयी है।
— Randeep Singh Surjewala (@rssurjewala) April 10, 2019
عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ ہر شخص عمران خان کے بیان پر سوال اٹھا رہا ہے۔