عمران خان کے اس کوٹ میں کیا خصوصیت ہے جو انٹرنیٹ پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہاہے؟ جان کر آپ کی بھی آنکھیں کھلی رہ جائیں گی
وزیراعظم عمران خان کے کپڑوں کے چرچے بھی اکثر سوشل میڈیا پر چلتے رہتے ہیں اور گزشتہ روز سعودی عرب کے دورے کے دوران بھی عمران خان کا کوٹ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان جب وزیراعظم منتخب ہوئے اور قومی اسمبلی میں آئے تو اس دوران انہوں نے اپنا کارڈ بنوانے کیلئے تصویر بنوائی لیکن ان کے پاس کوٹ نہیں تھا تو انہوں نے وہیں موجود اسمبلی کے ملازم کی ویسٹ کوٹ ادھار لی اور تصویر بنوا لی ۔ عمران خان کے اس عمل کی تصویریں سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوئیں اور ان کی سادگی کے اس انداز کو خوب سراہا گیا ۔
گزشتہ روز عمران خان دورہ سعود ی عرب پر پہنچے جہاں وہ پاکستان کیلئے امداد لانے میں کامیاب ہو گئے ہیں تاہم اس موقع پر عمران خان کا کوٹ ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ۔ عمران خان جب جہاز سے اترے اور سعودی حکام نے ان کا استقبال کیا ۔ عمران خان نے اس موقع پر سلیٹی رنگ کا قومی لباس اور اس پر کا لے رنگ کا کوٹ پہن رکھا ہے ۔
عمران خان کی تصویر جب قریب سے بنائی گئیں تو ان کے کوٹ پر لگے استری کے نشانات واضح ہو گئے اور ان کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ۔
اختر گل نامی صارف کا کہناتھا کہ ” یہ ہمارا وزیراعظم ہے جو کہ جو کہ بیرون ملک جاتے ہوئے پرانا کوٹ پہن کر گیا ہے ۔“
حسین نامی صارف کا کہناتھا کہ ” مجھے ایسا محسوس کیوں ہو رہاہے کہ ہمارے وزیراعظم کا کوٹ تین ہزار روپے سے زیادہ نہیں ہیں ۔“
اس ٹویٹ نے تحریک نصاف کے کارکن نے اپنے لیڈر کے ساتھ محبت کے اظہار میں پیغام جاری کیا ہے ۔
اس تصویر میں آپ واضح دیکھ سکتے ہیں کہ عمران خان کے کوٹ کے سامنے استری کے واضح نشانات ہیں اور فیصل اشرفی نامی صارف کا کہناتھا کہ لیڈر پرانا کوٹ پہن کر پاکستانیوں کیلئے چھ ارب ڈالر اور آئل ریفائنری بلوچستان کیلئے لے آیا ہے ۔
زیراعظم عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار سے ملاقات کی اور انہوں نے اس موقع پر بھی ایک پرانا کوٹ ہی زیب تن کیا تھا جس کی تصویر محمد ابراہیم نامی صارف نے جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” ہمارے وزیراعظم نے اعلیٰ سطحی ملاقات میں پرانا کوٹ پہن رکھا ہے اور یہی ایک وجہ ہے کہ میں ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑا ہوں ۔‘
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل خاتون اول نے بھی نجی ٹی وی کو پہلا باضابطہ انٹرویو دیا جس میں انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ وہ کپڑے عمران خان کیلئے معائنے نہیں رکھتے اور ان کے پاس بس چندھ ہی سوٹ ہیں جو کہ وہ پہنتے ہیں ۔