وزیر اعظم عمران خان کے گھر کی بجلی کا کنکشن کاٹ دیں کیونکہ —–
ایوان صدراوروزیراعظم ہاؤس آئیسکوکے نادہندہ نکلے،آئیسکونے ایوان صدراورپارلیمنٹ ہاؤس کی بجلی کاٹنے کے نوٹس جاری کردیئے۔
دستاویزات کے مطابق ایوان صدر 34 لاکھ اوروزیراعظم ہاؤس 9 کروڑروپے کانادہندہ ہے،وزیراعظم سیکرٹریٹ بجلی کےبل کی مدمیں 3 کروڑکا نادہندہ ہے جبکہ پارلیمنٹ ہاو¿س بھی 90 ہزارروپے کانادہندہ ہے۔
دستاویزات کے مطابق وزارت توانائی نے بھی آئیسکوکے 50 لاکھ روپے دینے ہیں اس کے علاوہ وزارت خزانہ نے بھی 25 لاکھ روپے کابل ادا نہیں کیا،آئیسکونے ایوان صدراورپارلیمنٹ ہاؤس کی بجلی کاٹنے کے نوٹس جاری کردیئے۔ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں بجلی کا استعمال بھی بڑھ گیا،گزشتہ نومبرکے دوران وزیراعظم ہاؤس میں 59 ہزاریونٹ استعمال ہوئے،رواں سال نومبرمیں وزیراعظم ہاؤس نے 72 ہزاریونٹس خرچ کئے۔