تحریک انصاف کی جانب سےبے روزگار نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریاں نہیں ملیں گی بلکہ ۔۔۔ اقتدار میں آنے سے قبل ہی شیخ رشید کے تبدیلی کے دعوؤں کا بھانڈا پھوڑ دیا
شیخ رشید نے ایک کروڑ نوکریوں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ عمران خان کا دست راست سمجھے جانے والے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا اقتدار میں آ کر عمران خان 25 لاکھ ملازمتیں دیں گے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے اپنے منشور میں ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان کیا تھا،
جس پر نوجوان طبقے میں ایک خاصی امید پیدا ہو گئی تھی ۔ تاہم اب ان ایک کروڑ نوکریوں کے حوالے سے مختلف بیانات منظر عام پر آرہے ہیں۔کچھ روز قبل ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ ایک کروڑ سرکاری نوکریاں نہیں بانٹیں گے، تعلیم وصحت کے شعبوں میں بھی نوکریاں ہوں گی،لیکن بنیادی طور پریہ نجی شعبے کے ذریعے کیا جائے گا، سمال اینڈ میڈیم مینوفیکچرنگ یونٹس ،ہیں، ٹورازم انڈسٹری ، سوشل سیکٹر، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، ایجوکیشن ہیلتھ، یہ سب جاب پیدا کرنے
والے سیکٹرز ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ اس وقت سالانہ 20لاکھ نوجوان مارکیٹ میں روزگار کی تلاش میں آتے ہیں۔ ہمارا آئین کہتا ہے کہ جوبھی روزگار کی تلاش میں نکلے اس کوروزگار دیا جائے۔مجھے خوشی ہے کہ ہم نے الیکشن لڑا تواولین ترجیح بنائی کہ نوجوانوں کوروزگار بھی دینا ہے۔ہم نے اس کے اندر جوچیزیں دیکھی اور جائزہ لیا ان میں ہمارے نزدیک وہاں زیادہ توجہ دینی ہے ۔تاہم اب شیخ رشید نے اپنے تازہ بیان میں ان نوکریوں کی تعداد ایک کروڑ سے کم کر کے 25 لاکھ کر دی ہے۔انکا کہنا تھا کہ ہمارے پاس فیل ہونے کی گنجائش نہیں ، بیس سے پچیس لاکھ ملازمتیں دیں گے ، عوام یاد کرے گی ، عمران خان درست فیصلے کر رہے ہیں ۔(س)
Comments are closed.