وزیراعظم عمران خان کے خلاف غلط خبر نشر پر معروف اینکر اور اسکے پروگرام پر پابندی ، چینل کو 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد

پیمرا کی جانب سے غلط خبر نشر کے جانے پر نجی چینل 24کے پروگرام نجم سیٹھی کے ساتھ پروگرام کو ایک ماہ کے لئے بند کرنے کا حکم دیا ہے اور10لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے، پیمرا نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ چینل اپنے پرائم ٹائم کے وقت

”معافی“ نشر کریں اگر حکم پر عمل نہ کیا گیا تو سمجھا جائے گا کہ چینل جان بوجھ پر حکم عدولی کر رہا ہے جس کے خطرناک نتائج بھی بھگتنا پڑیں گے، نجی ٹی وی چینل24نے وزیراعظم عمران خان کی ازدواجی زندگی بارے غلط خبر نشر کی تھی جس پر پیمرا میں شکایت درج کرائی گئی تھی، پیمرا کی شکایت کمیٹی نے پورے معاملہ کا بغور جائزہ لے کر چینل کے خلاف فیصلہ سنا دیا ہے، وزیراعظم عمران خان کے طرف سے دائر کئی گئی شکایت کی پیروی ڈاکٹر بابر اعوان نے کی تھی، مختصر فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ اینکر نجم سیٹھی اپنے پروگرام میں معافی مانگیں اس کے ساتھ یہ پروگرام ایک ماہ کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.