وزیراعظم عمران خان کے لیے کس جانور کی کھال کی چپل قیمت کیا ہے

بی بی سی اردو کے مطابق نور الدین چاچا اس مرتبہ عمران خان کے ایک چاہنے والے نعمان نامی شخص نے ان سے کہا ہے کہ وہ اپنے کپتان کو خاص قسم کا تحفہ دینا چاہتے ہیں،چپل کی تیاری کیلئے کھال پر کام شروع کردیا گیا اور نعمان نے امریکہ سے سانپ کی انتہائی خوبصورت کھال بھجوائی ہے۔ یہ چپل ممکنہ طورپر عید سے قبل ہی عمران خان کو تحفے میں پیش کی جائے گی ۔

نور الدین چاچا کے بڑے بیٹے سلام الدین نے بی بی سی کو بتایا کہ اس مرتبہ وہ جو چپل تیار کر رہے ہیں ، یہ انھوں نے اور ان کے والد نور الدین نے خاص طور پر ڈیزائن کی ہے،ڈیزائن بظاہر عام پشاوری چپل جیسا ہی ہو گا مگر جب اس کو پہنا جائے گا تو اس کو دیکھنے والے کو پتا چلے گا کہ یہ بالکل مختلف اور بہت ہلکی ہوگی ۔ سلام الدین کے مطابق اس چپل پر تمام کام ہاتھ سے کیا جائے گا جبکہ اس پر مجموعی طور پر چار فٹ تک سانپ کی کھال استعمال ہو گی۔رپورٹ کے مطابق جوتےکے اوپر والے حصے پر اٹلی سے درآمد شدہ سپنج استعمال ہو گا تاکہ پاؤں کے اوپر والے حصے کو بھی کوئی تکلیف نہ ہو جبکہ اس کی لاگت کم از کم چالیس ہزار روپیہ ہے۔ان کا دعویٰ ہے کہ اس سے پہلے ایسی چپل پاکستان میں تیار نہیں کی گئی ہے جس میں سانپ کی کھال استعمال ہوئی ہو اورنورالدین چاچا نے اپنی تمام توجہ عمران خان کے لیے سانپ کی کھال سے تیار ہونے والی چپل پر مرکوز کر رکھی ہے۔

یادرہے کہ دنیا میں سانپ کی کھالوں سے مختلف قسم کی اشیا تیار کی جاتی ہیں جن کو بڑے شوق سے استعمال کیا جاتا ہے۔ عالمی فیشن انڈسڑی میں اژدھے کی کھال سے تیارہ کردہ اشیا کی قیمت کم از کم پچاس ہزار ڈالر ہے اور عمران خان کی چپل کیلئے بھجوائی گئی کھال بھی اژدھے کی ہے۔وائلڈ لائف حکام کے مطابق اب بھی اژدھے کی خرید و فروخت اور اس کی کھال سمگل کرنے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جبکہ حالیہ دونوں میں اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے اہلکاروں نے کم ازکم دو اژدھوں کی کھالیں برآمد کی تھیں جو بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.