عمران خان کو عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنا مشکل ۔۔۔ تازہ ترین خبر آپ کو حیران کر ڈالے گی
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اُٹھانے کے بعد وزیر اعظم ہاؤس منتقل نہ ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم اب سکیورٹی اداروں نے عمران خان کے اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔ سکیورٹی اداروں کے مطابق عمران خان
وزیراعظم بننے کے بعد بنی گالہ میں رہائش اختیار نہیں کر سکتے۔عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف اُٹھانے کے بعد منسٹر انکلیو میں رہ سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حلف اُٹھانے کے بعد عمران خان اسپیکر ہاؤس بھی منتقل ہو سکتے ہیں۔ سکیورٹی اداروں نے سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر عمران خان کو وزیراعظم بننے کے بعد بنی گالہ میں رہائش اختیار نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ یاد رہے کہ عام انتخابات 2018ء میں واجح برتری حاصل کرنے کے بعد اپنے پہلی پالیسی خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے وزیراعظمہاؤس کو ایجوکیشن سسٹم کے لیے استعمال کرنے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پہلے حکمرانوں نے خود پر پیسہ لگایا ،
اپنے پروٹوکول کو بڑھایا۔ اللہ نے مجھے موقع دیا ہے کہ میں نے جو خواب دیکھا اسے پورا ہوتے دیکھ سکوں۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کو بڑے بڑے محلات میں رہنے کی عادت تھی ، مجھے شرم آئے گی اگر میں جا کر وزیراعظم ہاؤس میں رہوں گا۔عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس میں نہیں بلکہ ایک سادہ گھر میں رہوں گا،ایک چھوٹا سا انکلیو لے کر وزیر اعظم ہاؤس بنائیں گے ، اپنے خرچے کم اور وسائل بڑھائیں گے۔
وزیراعظم ہاؤس کو تعلیمی نظام کے لیے استعمال کرنا ہے یا اسے ہوٹل بنانا ہے اس کا فیصلہ بعد میں کریں گے جبکہ تمام صوبائی دارالحکومتوں میں گورنر ہاؤسز کو بھی عوام کو مستفید کرنے کے لیے ہی استعمال کیا جائے گا۔ عمران خان کے اس اعلان پر مخالفین نے بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جبکہ سیاسی مبصرین نے اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان وزیراعظم بننے کے بعد بنی گالہ
میں رہائش اختیار نہیں کر سکتے، اس کی وجہ یہ ہے کہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد دنیا بھر سے سرکاری مہمان عمران خان سے ملاقات کے لیے آیا کریں گے ، ان مہمانوں کی رہائش اور ان کے کھانے کا انتظام وزیر اعظم ہاؤس میں ہی ہوتا ہے جو عمران خان کے بنی گالہ میں رہائش اختیار کرنے کی وجہ سے ممکن نہیں ہو سکے گا۔تاہم اب سکیورٹی اداروں نے بھی عمران خان کو بنی گالہ میں رہائش اختیار نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمینعمران خان وزیر اعظم ہاؤس میں رہائش اختیار کریں گے یا اپنے پہلے پالیسی خطاب میں دئے گئے بیان کے مطابق کسی منسٹر انکلیو کو ہی وزیراعظم ہاؤس بنا کر وہاں رہیں گے اور وزیر اعظم ہاؤس کو عوام کے فائدے کے لیے استعمال کرنے کا وعدہ پُورا کرتے ہوئے اسے ایجوکیشن سسٹم کے لیے استعمال کریں گے۔(ف،م)