”پٹھان غیرت مندو، کہاں ہو اور کب تک۔۔۔“ عمران خان کی تھپڑ مارنے کی ویڈیو سامنے آئی تو ریحام خان نے بھی ’کمر کس‘ لی، ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی آگ بگولہ ہو گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے جلسے کے دوران قومی اسمبلی کے امیدوار کو دھکا دیا تو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس پر ہر کوئی تبصروں میں مصروف ہے۔

عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کیسے پیچھے رہ سکتی ہیں جنہوں نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ’ پختون کارڈ‘ استعمال کرتے ہوئے پختونوں کو جذباتی ’بلیک میل‘ کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ”پٹھان غیرت مندو!!! کہاں ہو ؟؟؟ اللہ پر یقین رکھو، اور کتنی بے عزتی برداشت کروگے“

News 1532186672 5023

News 1532186772 9322
بعد ازاں انہوں نے ایک ٹوئٹر صارف کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا ”کیوں ، شاہد خٹک پٹھان نہیں ہے؟ کرک میں پٹھان نہیں رہتے؟ عمران خان تھپڑ بھی مارتا ہے تو آپ لوگ ہنستے ہیں، تھوڑا سی مردانگی دکھاﺅ“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.