نواز شریف کے بارے میں درست پیشگوئی کرنے والا علم نجوم کے حوالے سے کس کو وزیراعظم بنتا دیکھ رہے ہیں ؟ ایک اور بڑی پیشگوئی

معروف ماہر فلکیات آغا بہشتی نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی جولائی 2017 میں وزارت عظمیٰ سے فارغ ہونے کی پیشگوئی کی تھی جو کہ درست ثابت ہوئی جس کے بعد انہوں نے 2018 میں ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہاتھا کہ وہ الیکشن جولائی میں ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں تاہم اب الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیاہے جو کہ 25 جولائی ہے اور اس طرح ان کی یہ پیشگوئی بھی درست ثابت ہوئی ہے اور انہوں نے وزارت عظمیٰ کے حوالے سے بھی بڑی پیشگوئی کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آغا بہشتی کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ان کی گئی دو پیشگوئیاں درست ثابت ہوئیں ہیں اور اسی ویڈیو میں انہوں نے عام انتخابات میں کامیاب ہونے والی شخصیت کا بھی نام لیا تھا ۔ آغا بہشتی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے حساب سے 2018 پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کا سال ہے ، جولائی کے بعد پاکستان تبدیل ہونے والا ہے ،

عمران خان کا دور شروع ہو رہاہے اور وزیراعظم بنیں گے ، عمران خان کا ستارہ کامیابی کی جانب ہے ، موجودہ حکمران پس پردہ جانے والے ہیں اور نوازشریف تو بھول ہی جائیں ۔آغا بہشتی کا کہناتھا کہ وہ جولائی اور اگست میں الیکشن ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ حال ہی میں صدر ممنون حسین نے الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے سمری پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد عام انتخابات 25 جولائی کو ہونے جارہے ہیں اور اس حوالے سے تیاریاں بھی شروع کر دی گئیں ہیں ۔


Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.