وزیراعظم عمران خان کے بھانجے نے ایف آئی اے کے نائب کورٹ کو تھپڑ مار دیا
وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے احسان نیازی نے ایف آئی اے کے نائب کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھپڑ مار دیا اور اس جھگڑے سے متعلق ایک ویڈیو بھی سوشل میڈ یا پر وائرل ہو گئی ۔ مقامی اخبار دی نیوز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے اور ویب ٹی وی کے وکیل حسان نیازی اس وقت شدید غصے میں آگئے جب فیصل رضا عابدی کے ہائیکورٹ سے متعلق قابل اعتراض بیان کے کیس میں ان کی جگہ ایک دوسرے وکیل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے ۔کمرہ عدالت میں گرما گرم جملوں کے تبادلوں کے بعد حسان نیازی نے غصے میں آکر کمرہ عدالت میں ایف آئی اے کے نائب کورٹ کو تھپڑمارا ۔اس حوالے سے نائب کورٹ ممتاز علی نے رمنا پولیس سٹیشن میں حسان نیازی کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے در خواست بھی دے دی ہے ۔