” ہم نے آپ کو کل صبح کارروائی کا فوری جواب اس لیے نہیں دیا کیونکہ ۔۔۔“ وزیراعظم عمران خان نے واضح اعلان کر دیا

پاکستان نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا ہے جس پر وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کو بھی پیغام جاری کرتے ہوئے ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ” ہم نے فوری طور پر گزشتہ صبح ایکشن اس لیے نہیں لیا کیونکہ ہمیں پوری طرح پتا نہیں تھا کہ کس طرح کا نقصان ہواہے اور اگر پتا نہ چلتا اور ایکشن لے لیتے تو اس کی وجہ سے جانی نقصان ہوتا جبکہ ہمارا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔“عمران خان کا کہناتھا کہ ” ہماری ترجیح تھی کہ کوئی جانی نقصان نہ ہو اور مقصد آپ کو یہ بتانا تھا کہ اگر آپ ہمارے ملک میں آ سکتے ہیں تو ہم بھی آپ کے ملک میں جا سکتے ہیں ۔“

انہوں نے کہا کہ ”بھارت کوآج یہ بتادیاکہ ہمارے پاس پوری صلاحیت موجودہے، دنیامیں جہاں بھی جنگیں ہوئیں ان کے خاتمے کاکسی نے نہیں سوچا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.