"جب تک جسٹس کی ناراضی ختم نہیں ہو جاتی یہ کام نہیں کرنا” وزیر اعظم عمران خان نے حکم دے دیا

چیف جسٹس کی ناراضی کے باعث وزیر اعظم نے مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب ملتوی کرنے کی ہدایت کردی۔

مہمند ڈیم کے سنگ بنیاد رکھنے کی تاریخ تبدیل کرنے کے معاملے پر وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ فیصل واوڈا نے عمران خان کو بریفنگ دی اور چیف جسٹس کے اظہار برہمی سے آگاہ کیا۔ فیصل واوڈا نے وزیر اعظم کو بتایا کہ چیف جسٹس مہمند ڈیم کی افتتاحی تقریب

میں شرکت کیلئے آمادہ نہیں ہیں، ان سے تاریخ کی تبدیلی پر معذرت بھی کرچکا ہوں۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ چیف جسٹس کے راضی ہونے تک افتتاحی تقریب ملتوی کی جائے۔

خیال رہے کہ مہمند ڈیم کے سنگ بنیاد کی تقریب 2 جنوری کو شیڈول تھی جو حکومت نے تبدیل کرکے 13 جنوری کو مقرر کردی تھی۔ مہمند ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے افتتاح کی تاریخ کی تبدیلی پر اظہار برہمی کیا تھا اور کہا تھا ڈیم تعمیر کی نگرانی سپریم کورٹ کررہا ہے،وزارت آبی وسائل نہیں،عدالتی نگرانی میں ڈیم بنے گا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.