وزیراعظم کا چین سے پہلے ایک مرتبہ پھر سعودی عرب جانے کا فیصلہ مگر کیوں؟ ناقابل یقین خبر نے اپوزیشن کو بھی ہکا بکا کر دیا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر سعودی عرب کے دورے پر جانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئندہ ماہ چین کے دورے سے پہلے ایک بار پھر سعودی عرب جانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ 23 اکتوبر کو دوسری مرتبہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے جس دوران سعودی عرب سے معاشی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے کے بعد 3 نومبر کو چین کا دورہ بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے 18 ستمبر کو سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جس دوران مختلف امور پر بات کی گئی تاہم بعد ازاں کئی معاملات پر ابہام بھی پیدا ہوا تھا۔