وسیم اکرم ،وقار یونس اور عبد القادر جیسے سابق کرکٹروں کی رائے رد ،سرفراز احمد کی بھی نہ چل سکی ،وزیراعظم عمران خان نے کرکٹ کے حوالے سے سب سے بڑا فیصلہ کرلیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پیٹرن انچیف وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطاچیئر مین پی سی بی احسان مانی نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بننے کے بعد کہا تھا کہ ڈپارٹمنٹ کی ٹیمیں ختم نہیں ہوں گی تاہم احسان مانی کے چیئرمین بننے کے بعد پہلی بڑی پیش رفت کے طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ سیزن سے ملک سے ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے البتہ ڈپارٹمنٹ سے کہا گیا ہے کہ وہ ریجنز کو اسپانسر کریں۔
واضح رہے کہ عمران خان نے وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب کے بعد بھی کرکٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرنے کے اپنے پرانے مو¿قف کو دہرایا تھا۔جاوید میاں داد، وسیم اکرم، وقار یونس، رمیز راجا، انضمام الحق اور معین خان کی موجودگی میں صرف ماضی کے اسپنرعبدالقادر نے ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی حمایت میں بات کی تھی۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھی ڈیپاٹمنٹل کرکٹ ختم نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا ۔