ووٹ بیچنے والے ارکان اسمبلی کی میرے پاس ویڈیوز موجود ہیں، عمران خان نے بھرے جلسے میں دبنگ اعلان کر دیا
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ووٹ بیچنے والے ارکان کی نوٹ گنتے ہوئے ویڈیو موجود ہے ،کسی کو شک ہے تو میرے پاس آجائے ، شروع دن سے پتہ تھا لیکن تصدیق اور ثبوت ملنے تک کسی کا نام نہیں لیا۔
مینار پاکستان جلسہ میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ کبھی سنا ہے ایک پارٹی کرپشن پر 20اراکین کو نکال دے ،یہ اراکین قرآن پر ہاتھ رکھ کر دعوے کررہے ہیں،میرا ان اراکین کے لئے پیغام ہے کہ میں نے پوری تحقیقات کی ہیں۔میرے پاس آئیں میں دکھاﺅں گا آپ نوٹ گن رہے ہیں۔اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے 45کروڑ کی آفر کی گئی، اس کا مطلب ہے باقی پارٹیوں کے سربراہوں کو بھی پیسے ملتے ہیں۔