بیرون ملک مقیم ہر پاکستانی اگر ایک ہزار ڈالر بھیجے تو کتنے سالوں میں ڈیم بن جائے گا؟ وزیراعظم نے قوم سے خصوصی خطاب میں ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی کا جذبہ آسمان کو چھونے لگے گا
وزیراعظم عمران خان نے ڈیم پاکستان کیلئے سب سے ضروری قرار دیتے ہوئے چیف جسٹس ڈیم فنڈ اور وزیراعظم ڈیم فنڈ اکٹھا کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے فنڈز بھیجنے کی خصوصی اپیل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تقریباً 80 سے 90 لاکھ پاکستانی بیرون ملک مقیم ہیں اور اگر سب یہ سوچ لیں کہ ہر پاکستانی ایک ہزار ڈالر بھیجے گا تو ہمارے پاس یہ ڈیم بنانے کیلئے بھی پیسہ ہو گا اور ڈالرز بھی آ جائیں گے تاکہ کسی سے قرض نہ مانگنا پڑے اور پانچ سالوں میں ڈیم بنایا جا سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی پیسہ بھیجیں گے تو ہم پانچ سال میں یہ ڈیم بنا سکتے ہیں کیونکہ پیسہ نہ ہونے کی وجہ سے دیر لگتی ہے اور لاگت میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانی جو مزدوری کرتے ہیں وہ جتنی مرضی رقم بھیجیں لیکن امریکہ، انگلینڈ اور یورپی ممالک میں مقیم افراد ایک ہزار ڈالر لازمی بھیجیں اور اگر وہ بھیج سکتے ہیں تو اس سے زیادہ رقم بھی بھیجیں۔