عمران خان نے آج پھر تبدیلی کا ثبوت دے دیا ، لاہور میں اپنے گھر کے باہر احتجاج کرنے والوں کے ساتھ کیا سلوک کیا ؟ پرانے پاکستان وا لے یہ خبر ضرور پڑھیں
وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان ایئر پورٹ سے جب اپنی رہائش گاہ زمان پارک پہنچے تو یہاں نجی ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے متاثرین کی بڑی تعداد جمع تھی جو ادائیگیوں کے باوجود پلاٹ نہ ملنے پر احتجاج کر رہی تھی۔نجی ٹی وی چینل
کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی آمد پر مظاہرین نے زمان پارک کے اندر جانے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا اس موقع پر مظاہرین اور پولیس میں ہاتھا پائی بھی ہوئی ،وزیراعظم نے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے مظاہرین کے 4 رکنی وفد کو اندر بلالیا۔مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ نجی ہاو¿سنگ سوسائٹی انتظامیہ نے پلاٹ کیلئے رقم لے لی لیکن قبضہ نہیں دیا گیا،متاثرین نے وزیراعظم سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نجی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں سے رقم واپس دلائی جائے۔جبکہ دوسری جانب اس سے پہلے
وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے،وزیراعظم کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہرنجی ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے متاثرین نے شدید احتجاج کیا ،متاثرین نے رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے رہائشگاہ کے اندر جانے کی کوشش کی تو پولیس سے ہاتھا پائی ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور میں واقع اپنی رہائشگاہ زمان پارک پہنچ گئے ہیں جہاں نجی ہاﺅسنگ سوسائٹیزکے متاثرین کی بڑی تعداد پہلے سے جمع ہے،وزیراعظم کے زمان پارک پہنچنے پر متاثرین نے رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے اندر جانے کی کوشش کی
،پولیس کے روکنے پر ہاتھا پائی ہو گئی جس پر کینال روڈپربدترین ٹریفک جام ہونے کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ ہاو¿سنگ سوسائٹی انتظامیہ نے پلاٹ کیلئے رقم لی لیکن قبضہ نہیں دیا گیا،متاثرین نے وزیراعظم سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نجی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں سے رقم واپس دلائی جائے۔(ز،ط)