میرا عوام سے وعدہ ہے کہ میں ۔۔۔۔۔ عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے سے پہلے ہی آج پاکستانیوں سے کیا وعدہ کر لیا ؟ تازہ ترین خبر آ گئی
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ پنجاب کی جنگ آپ سب نے لڑنی اور جیتی ہے، سب سے بڑی ذمہ داری پنجاب کے ارکان پر ہے، لوگوں سے عہد کیا ہے پاکستان کو مدینہ کی ریاست بناؤں گا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی
عمران خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کے نو منتخب اراکین کا اجلاس ہوا، جس میں پنجاب بھر سے نو منتخب اراکین اسمبلی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں مرحوم رہنما محترمہ سلونی بخاری کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی اراکین نے وزیراعظم عمران خان کے نعرے لگائے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نو منتخب اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
مشکل الیکشن لڑنے پر سب کو مبارک باد دیتا ہوں ، کےپی میں سب سے آگے تھے،اصل نظریں پنجاب پر تھیں، پنجاب میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کا مقابلہ تھا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں ٹکٹ دینے کے عمل کو بہتر بنانا ہو گا، کئی لوگوں کو ٹکٹ نہیں دیئے مگر وہ آزاد جیت گئے ، آزاد اراکین کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتا ہوں۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہم ابھی سے میرٹ پر آئندہ الیکشن کی تیاری کریں گے، چاہتا ہوں پی ٹی آئی ایک ادارہ بنے، آپ سب پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، خیبرپختونخوامیں ہماری دوتہائی اکثریت ہے،
پنجاب کی جنگ آپ سب نے لڑنی اور جیتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑی ذمہ داری پنجاب کے ارکان پر ہے، ہم نے ڈلیور کرنا ہےاورمیرٹ کانظام لانا ہے، لوگوں سے عہد کیا ہے پاکستان کو مدینہ کی ریاست بناؤں گا۔گذشتہ روز خیبرپختونخواہ کے نو منتخب ارکان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ اور وزرا کی کارکردگی مانیٹرہوگی، جو وزیر کارکردگی دکھائے گا، صرف وہ ہی اپنے عہدے پر رہے گا.پی ٹی آئی چیئرمین کا واضح الفاظ میں کہنا کہ سب کی کارکردگی پر چیک ہوگا، وزرا کو عوامی فلاح وبہبود کے ٹارگٹ دیے جائیں گے، آپ پانچ سال کی فکر چھوڑیں، پہلے تین مہینے انتہائی اہم ہیں، تین ماہ میں عوام کو آپ کی کارکردگی کا پتا چل جائے گا۔(ش۔ز۔م)