وزیراعظم عمران خان ایسے علاقے کا دورہ کرنے کا فیصلہ جہاں کسی وزیر اعظم کے جانے کی مثا ل ڈھونڈنا مشکل

وزیراعظم عمران خان کل میرانشاہ کا دورہ کریں گے، وزیراعظم کی جانب سے بڑے امدادی پیکیج کا اعلان متوقع ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر میرانشاہ جائیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے ، وزیراعظم عمران خان شمالی و جنوبی وزیرستان جرگہ سے ملاقات بھی کریں گے۔

وزیراعظم کی جانب سے قبائلی اضلاع کیلئے بڑے امدادی پیکیج کا اعلان متوقع ہے ،وزیراعظم کی جانب سے دو یونیورسٹیاں،ہسپتال اور سپورٹس کمپلیکس بنانے کا اعلان متوقع ہے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.