وزیراعظم عمران خان کا اہم اور طاقتور ترین اسلامی ملک کا سب سے پہلے دورہ کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب جانے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان چند روز میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ سعودیہ دورے کے دوران وزیراعظم سعودی فرمانروا ،ولی عہد اور دیگر سے ملاقاتیں بھی کریں گے ، عمران خان چند روزہ دورے میں عمرہ بھی ادا کریں گے۔

اسی متعلق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔عمران خان کے دورہ سعودی عرب کی حتمی تاریخ کاابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ابھی تک عمران خان نے بطور وزیراعظم کسی ملک کا دورہ نہیں کیا۔۔وزیراعظمکاسعودی عرب کا پہلاغیرملکی دورہ ہوگا۔دورے کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو

سعودیولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ٹیلی فون کر کے وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی تھی۔ سعودی ولی عہدنے عمران خان کو دورہ سعودی عرب کی دعوت بھی دی تھی۔جبکہ سعودی ولی عہد نے عمران خان سے گفتگو کے دوران پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔اس کے علاوہ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے بھی عمران خان سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات کے

دوران سعودی سفیر نے عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر سعودی فرمانروا کی جانب سے مبارکباد اور تہنیتی پیغام پیش کیا تھا۔ پاکستان میں انتخابی عمل کی تکمیل پر مسرت اور اطمینان کا اظہار کیا تھا۔اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ عمران خان نے تین ماہ کسی بھی ملک کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب انہوں نے سعودی سرب کے دورے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان چند روزہ دورے میں عمرہ بھی ادا کریں گے اور وزیراعظم سعودی فرمانروا، ولی عہد اوردیگر سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔(ف،م)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.