عمران خان کا نام نوبل امن فہرست میں شامل کرنے کے حوالے سے امریکی میڈ یا بھی میدان میں آگیا

پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے اہم کردار ادا کرنے پر امریکی میڈ یا نے وزیراعظم عمران خان کا نام نوبل امن انعام کے لیے فہرست میں شامل کر لیا ۔مقامی اخبار ”روزنامہ جنگ“میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق گزشتہ روز کرسچئن سائنس مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق امن کے لیے عمران خان کی قیادت بڑا

سرپرائز ہے ۔امریکی میڈ یا نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے تعلقات کی بہتری کے لیے بھارتی پائلٹ کی رہائی نے ماحول یکسر بدل دیا ،انہوں نے بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کی اور کالعدم تنظیموں کے اثاثے منجمد کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ۔یاد رہے کہ عمران خان نے کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر حل کرنے والا نوبل انعام کا حق دار ہے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.