بڑے انتظار کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اورسیز پاکستانیوں کو زبردست سرپرائز دے دیا ، چند دنوں میں پاکستانی خزانہ بھرنے کا قوی امکان پیدا ہو گیا

وزیراعظم عمران خان کو اووسیز پاکستانیوں کی جانب سے زرمبادلہ بڑھانے کی جانب راغب کرنے کے لئے جاویز پیش کر دی گئیں۔ پنجاب کے وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کی جانب سے پیش کردہ تجاویز پر عملدرآمد کے لئے وزیراعظم نے زلفی بخاری کو ہدایات جاری کر دیں۔

وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں زرمبادلہ بڑھانے کی تجاویز پیش کی گئیں۔ یہ تجاویز پنجاب کے وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے پیش کیں۔ تجاویز پر عملدرآمد کرکے اووسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ پاکستان بھیجنے کے لئے راغب کرنا ہے۔ تجاویز پر عملدرآمد کی صورت میں 10 ارب ڈالر زرمبادلہ بڑھنے کا تخمیہ لگایا گیا ہے۔ پیش کردہ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سے زرمبادلہ بھیجنے والے پاکستانیوں کے بچوں کو پرائیویٹ سکولوں

میں فیس پر 25 فیصد رعایت دی جائے۔ اس کے لئے حکومت پنجاب فیس میں رعایت دینے کے لئے قانون سازی کرے۔ یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ بیرون ملک سے غیر ملکی کرنسی بھیج کر گھر یا پلاٹ خریدنے والے اووسیز پاکستانیوں کو ٹیکس میں پچاس فیصد رعایت دی جائے۔ اووسیز پاکستانیوں کی فیملیز کے لئے ہیلتھ کارڈ جاری کیا جائے۔ ایک مقررہ شرح سے اوپر زرمبادلہ بھیجنے والے پاکستانیوں کو واپسی کے لئے پی آئی اے کا ائیر ٹکٹ دینے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

زرمبادلہ زیادہ شرح میں بھیجنے والے اووسیز پاکستانیوں کی فیملیز کو شمالی علاقہ جات میں سیروتفریح کا پیکج دینے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے تجاویز کی تعریف کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اووسیز پاکستانیز زلفی بخاری کو اس ضمن میں اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجاب کے وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے تجاویز تحریری شکل میں بھی وزارت اوورسیز پاکستانیز کے حوالے سے کر دی ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.