شاندار خوشخبری : وزیراعظم عمران خان نے پی ایس ایل کے حوالے وہ اعلان کردیا جس کا پوری قوم کو شدت سے انتظار تھا
وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی کرکٹ شائقین کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے ،انہوں نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل سیزن 5کے تمام میچز پاکستان میں ہونگے۔ اسلام آباد میں آن لائن ویزا اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بہت مشکل
وقت سے گزراہے اور آج پاکستان ایک محفوظ ملک ہے جسے محفوظ بنانے کا کریڈٹ سیکیورٹی فورسز کو جاتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگلے پی ایس ایل کے تمام میچز دبئی کے بجائے پاکستان میں ہونگے ،مجھے پتہ ہے کہ خالی سٹیڈیم میں کھیلنا کتنا بیزار کن ہوتا ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں پی ایس ایل کے انعقاد سے
تمام شہروں کی عوام سٹیڈیم کا رخ کرے گی تو میچوں کا جذبہ مزید بڑھے گا ۔ جبکہ دوسری جانب نیپال کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے سپنر لامی چانے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں بڑے بڑے بازوں کے چھکے چھڑانے کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بھی دھاک بٹھانے میں کافی حد تک کامیاب ہوئے ہیں جن کا کہنا ہے کہ وہ دوبارہ پاکستان آنے کا بھی بے صبری سے انتظار کریں گے۔ 18 سالہ لامی چانے نے پی ایس ایل کے رواں سیزن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی اور 7 میچوں میں 11 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے اپنے دورہ پاکستان کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں آنا بہت ہی زبردست رہا۔ میں نے
اپنے دورے کا خوب لطف اٹھایا اور دوبارہ آنے کیلئے بھی بے صبری سے انتظار کروں گا، چاہے پی ایس ایل کھیلنے آﺅں، یا نیپال کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ آنے کا موقع مل جائے۔ لامی چانے کا کہنا تھا کہ میں نیپال کرکٹ ٹیم کیساتھ پاکستان آنے کیلئے بیتاب ہوں کیونکہ مجھے یقین ہے کہ اب پاکستان میں مزید کرکٹ ہو گی ۔ پاکستان کے شائقین کرکٹ کے بارے میں انتہائی پرجوش ہیں اور مزید بین الاقوامی کرکٹ کے حق دار ہیں۔ ہم سب گھر جیسا ہی محسوس کر رہے تھے اور کسی بھی طرح کا کوئی مسئلہ نہیں تھا اور پاکستان کیلئے یہ بہت ہی شاندار خبر ہے کہ پی ایس ایل کے میچ پاکستان میں ہو رہے ہیں جس میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شریک ہیں۔