ایک اور وعدہ پورا: عمران حکومت کی جانب سے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر ، شہریوں سے درخواستیں کب وصول کی جا رہی ہیں ؟ کن تین سوالوں کا جواب دینا پڑے گا ؟
حکومت نے مکانات کی تعمیر کیلئے آئندہ ماہ شہریوں سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ درخواست گزاروں سے 3سوالات پوچھے جائینگے ۔ مکان کس شہر میں چاہئے ۔ تنخواہ کتنی ہے اور ادائیگی کتنے سال میں کرسکیں گے ۔ذرائع کے مطابق فکس معاوضے پر مکان دیا جائے گا۔
ہائوس فنانسنگ کی میعاد کم ازکم 20سال رکھنے پر غور کیا گیا۔گرین لائن بس منصوبہ کا بقیہ حصہ وفاقی حکومت مکمل کرے گی،گرین لائن بس منصوبے کو 6ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔دوسی جانب ایک خبر کے مطابق حکومت کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے گھروں کی قیمت کا اعلان کردیا گیا، غریب طبقہ کے افراد کو بہت کم قیمت پر اپنا گھر فراہم کیا جائے گا، غریب عوام کو ممکنہ طور پر 120 مربع گز زمین پر 20 لاکھ روپے میں گھر فراہم کیے جانے کیلئے منصوبہ بندی جاری۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے
سربراہ اور وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ حکومت میں آکر 50 لاکھ سستے گھر تعمیر کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان اپنا وعدہ بھولے نہیں اور حکومت سنبھالنے کے بعد قوم سے اپنے پہلے خطاب میں بھی انہوں نے سستے گھروں کی تعمیر کا وعدہ پورا کرنے کا اعلان کیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے
تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اور سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کی جانب سے تعمیر کرائے جانے والے پچاس لاکھ گھر ان لوگوں کے لئے بنائے جائیں گے جو اپنا مکان بنانے کی استطاعت نہیں رکھتے ہیں۔ رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ جو لوگ صاحب ثروت ہیں انہیں سرکاری تعمیر شدہ گھر ہرگز نہیں دیئے جائیں گے۔(ف،م)