لوہے کو لوہا ہی کاٹتا ہے۔۔۔ عمران خان نے مودی سرکار کو ناکوں چنے چبوانے کے لیے سکھ برادری کے لیے بڑا اعلان کر دیا، بھارت بھی پاکستانی چال کے سامنے بے بس ہوگیا
وفاقی حکومت نے بھارت سے کشیدگی کے باوجود خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلہ 2019 کے شیڈول کی منظوری دیدی ،3 ہزار بھارتی شہریوں کو 10 روزہ یاترا کے لئے ویزہ جاری کیے جائیں گے۔نجی ٹی وی نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ
وزیراعظم عمران خان نے خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلے کی تیاریوں کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں جسکے بعد متروکہ وقف املاک بورڈ حکام نے سکھ یاتریوں کے قیام کے ساتھ ساتھ علاج معالجہ اور سفری سہولیات کی مفت فراہمی کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔بھارتی سکھ یاتری 12 اپریل کو خصوصی ٹرینوں کے ذریعے پاکستان آئیں گے، واہگہ ریلوے اسٹیشن پر اعلی حکام ان کا استقبال کریں گے۔ اسی رات سکھ یاتریوں کوخصوصی ٹرنیوں کے ذریعے گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچایا جائے گا جہاں 14اپریل کو بھوگ اکھنڈ پاٹھ صاحب کی مرکزی تقریب ہوگی۔بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے سکھ
یاتری 14اپریل کو ہی خالصہ جنم دن کی خوشی بھی منائیں گے، 15 اپریل کو سکھ یاتری گوردوارہ جنم استھان روانہ ہو ں گے، 17 اپریل کو گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد کا دورہ کریں گے۔18 اپریل کو یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے گوردوارہ شری ڈیرہ صاحب لاہور پہنچیں گے، 19 اپریل کو سکھ یاتری گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور، نارووال کے علاوہ گوردوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد، ضلع گوجرانوالہ کی یاترا کے لئے جائیں گے۔ بھارتی سکھ یاتری 20 اپریل کو لاہور کی سیر کریں گے اور 21 اپریل کو بھارت واپس چلے جائیں گے۔