”اس قوم کا ہیرو ٹیپو سلطان ہے بہادر شاہ ظفر نہیں کیونکہ۔۔۔“ وزیراعظم نے انتہائی شاندار بات کہہ دی، پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دئیے
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امن کی خواہش پاکستان کی کمزوری نہیں بلکہ یہ دونوں ممالک اور خطے کے مفاد میں ہے، غیرت مند پاکستانی قوم کو دھکیلا تو یہ غلامی ٹھکرا کر آزادی کیلئے لڑے گی۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان وہ ملک ہے جس کی تاریخ میں دو بادشاہ تھے، ایک بہادر شاہ ظفر تھا اور دوسرا ٹیپو سلطان، بہادر شاہ ظفر کو ایک وقت میں غلامی اور موت میں سے کسی ایک کے انتخاب کا فیصلہ کرنا پڑا تو اس نے غلامی قبول کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے باقی ساری زندگی غلامی میں گزار دی، ٹیپو سلطان پر بھی ایسا فیصلہ کرنے کا وقت آگیا، اور اس ملک کا ہیرو ٹیپو سلطان ہے، اس قوم کو زور لگائیں گے تو اسے بھی فیصلہ کرنا پڑے گا اور غیرت مند قوم غلامی کو ٹھکراتے ہوئے آزادی کیلئے لڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ میں اس لئے آج ہندوستان کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ کو بھی اس انتہاءکی طرف مت دکھیلیں، مجھے پتہ ہے کہ پاکستان کی فوج کتنی تیار ہے اور کہاں کھڑی ہے اور کس حد تک جواب دے سکتی ہے، اس لئے میں کہتا ہوں کہ معاملے کو آگے مت لے کر جائیں کیونکہ آپ نے کچھ کیا تو پاکستان جواب دینے پر مجبور ہو گا، اور دونوں ملکوں کے پاس جو ہتھیار ہیں، دونوں کو ایسا سوچنا بھی نہیں چاہئے۔ میں یہ بھی امید رکھتا ہوں کہ بین الاقوامی برادری بھی اس میں اپنا کردار ادا کرے گی۔