”اگر میں وزیر اعظم نہ ہوتا تو ٹرمپ کے بیان پر ۔۔۔“وزیراعظم عمران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کے آنسو نکل آئیں گے

وزیراعظم عمران خان نے کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعظم نہ ہوتا تو ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق بیانات پر اپنا موقف دیتا ،نواز شریف اور زرداری نے ٹرمپ کے بیان پر کچھ نہیں کہا ۔سعودی عرب روانگی سے پہلے برطانوی نیوزویب سائٹ کوانٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ اور ایران کا تنازعہ پر پوری امت مسلمہ کیلئے پریشان کن ہے اور ٹرمپ انتظامیہ ایران کےساتھ مزیدتنازعہ کی طرف بڑھ رہی ہے جبکہ مسلم امہ مزید کوئی انتشار نہیں چاہتی جبکہ پاکستان بھی ایران پر

امریکی پابندیاں نہ لگانے کے حق میں ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف نے امریکی دباو میں آ کر پاکستان کو امریکی جنگ میں ڈالا اور یہ پاکستان کے رہنماکی سب سے سنگین غلطی تھی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان بارے بیان سے متعلق سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ ٹرمپ اگر میں وزیراعظم نہ ہوتا تو اپنا موقف دیتا مگر بحیثیت وزیراعظم میری بہت ذمہ داریاں ہیں اور اب یہی کہوں گا جیسا کہ کرکٹ میں وائیڈ بال پر کہا جاتا ہے کہ ویل لیفٹ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.