”اب عمران خان کو چاہیے کہ فوری طور پر کلبھوشن ۔۔۔“ صحافی نے ایسا مطالبہ کردیا کہ کپتان بھی پریشان ہوجائیں گے
پاکستانی صحافی اظہر جاوید نے بھارتی دہشتگرد کلبھوشن جادیو کو پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا۔
نجی چینل کے لندن کے نمائندے اظہر جاوید نے ٹوئٹر پر کلبھوشن کا پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ” بھارتی جاسوس کلبھوشن کو پھانسی دو، تحریک انصاف اکثریت حاصل کر چکی عمران خان وزیراعظم بنتے
ہی سب سے پہلے بھارتی جاسوس کلبھوشن کو پھانسی کا حکم دیں ، یہ پوری قوم کا مطالبہ ہے اب ویسے بھی مودی کے یار اقتدار میں نہیں ہیں اب کوئی رکاوٹ نہیں رہی“۔