72 سالوں کا انتظار ختم۔۔۔! جو کام کوئی نہ کر سکا وہ عمران خان نے کر دکھایا ، پوری قوم کو زبردست خوشخبری سُنا دی گئی
ملک میں بجلی کا شارٹ فال ختم ہوگیا۔ پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق جمعرات کی صبح 8:30 پر ملک میں بجلی کی کل سسٹم ڈیمانڈ 15701 میگاواٹ اور سسٹم میں دستیاب بجلی کی پیداوار17500 میگاواٹ تھی جبکہ شارٹ فال زیروتھا۔ ترجمان نے کہاکہ صرف جن علاقوں میں چوری اور دیگر وجوہات
کی وجہ سے نقصانات ہیں ادھر اسی تناسب سے اعلانیہ لوڈ مینجمنٹ ہے۔اس سے قبل پاکستانیوں کو اس بار موسم گرما میں 24 گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی۔وزارت توانی نے اعلان کیا تھا کہ رواں موسم گرما میں بہت کم موقعوں پر لوڈ میجمنٹ کرنی پڑے گی اور صارفین کو 24 گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی۔تاہم صارفین کو بجلی کے استعمال میں احیتاط برتنی چاہئیے۔ پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال صفر ہےگذشتہ ہفتے بجلی کی طلب 16020 میگا واٹ
اور پیداوار 17500 میگا واٹ رہی۔اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ حکومت نے رمضان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو کم رکھنے اور صنعت کو زیادہ سے زیادہ بجلی کی فراہمی کے حوالے سے بیک اپ پلان تیار کر لیا ہے۔ وزیر اعظم کی ہدایت کی روشنی میں تیار کیے گئے منصوبے کے تحت دو تھرمل پاور جینکو تھری اور جینکو ون کو بیک اپ میں رکھا گیا ۔ یہاں سے بجلی کی پیدوار شارٹ فال کو دیکھتے ہوئے شروع کی جائے گی ۔جینکو تھری سے 356 میگاواٹ
بجلی اور جینکو ون سے ایک ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی ۔تربیلا اور منگلا میں بھی پانی کی سطح پہلے سے بہتر ہو رہی ہے اور ایک اندازہ کے مطابق رمضان تک پانی کی سطح مزید بہتر ہو نے پر 4 سے 6 ہزار میگاواٹ تک بجلی کی پیداوار یہاں سے کی جا سکے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں یہ پہلا ایسا کام ہے جس کو وقت سے پہلے ایک باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیا جا رہا ہے ، اپریل کی غیر متوقع بارشیں اور موسم کی بہتری بھی لوڈ شیڈنگ کی کمی میں اہم کردار ادا کر یں گی ۔