جن کو بری ہونا چاہیے وہ پیشیاں بھگت رہے ہیں اور جنہیں سزا ہونی چاہیے انہیں بری کیا جا رہا ہے ۔۔۔عمران خان کے بری ہونے پر نواز شریف کا ناقابل یقین رد عمل سامنے آ گیا

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایس ایس پی جونیجو تشدد کیس میں عمران خان کو آج عدالت نے بری کردیا ،ہم احتساب عدالت میں 61پیشیاں بھگت چکے ابھی تک کسی نے دستاویز ی ثبوت فراہم نہیں کیے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کے شفاف

انعقاد پر سے یقین اٹھ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جن کو بری ہونا چاہیے تو وہ پیشیاں بھگت رہے ہیں اور جنہیں سزا ہونی چاہیے تھی انہیں بری کیا جا رہا ہے ۔احتساب عدالت کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ایس ایس پی تشدد کیس میں نہ مقدمہ چلا ،نہ عمران خان پیش ہوئے ،نہ ہی ٹرائل ہوا اور فیصلہ عمران خان کے حق میں آگیا ،مجھے بیوی کی مزاج پرسی کے لیے جانے کی اجازت نہیں ملتی ،عمران خان طلب کیے جانے کے باوجود عدالت میں نہیں آتے ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے الیکشن میں تاخیر کا اشارہ دے دیا کیونکہ لاہور میں جلسے کے بعد عمران

خان کو پتہ چل گیا ہے کہ انہیں عوام نے کوئی رسپانس نہیں دیا ،عمران خان ایمپائر کی انگلی پر اعتماد کرتے ہیں کیونکہ عوام کے انگوٹھوں ان کے حق میں نہیں ہیں ۔نواز شریف نے مزید کہا کہ الیکشن میں ایک گھڑی کی تاخیر بھی برداشت نہیں کریں گے ،موجودہ صورتحال میں شفاف الیکشن کے انعقاد سے اعتماد اٹھتا جا رہا ہے ۔دوسری جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری روزانہ پیشیاں،عمران خان کوبری کردیاگیا، یہ

کیسا نظام ہے جن کو سزا ملنی چاہیے وہ بری ہو جائیں، اس ملک میں جنہوں نےبری نہیں بھی ہوناہوتاوہ ہو جاتے ہیں،جنہوں نے کچھ نہیں کیا وہ پیشیاں بھگت رہے ہیں’۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں صحافی نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے سوال کیا کہ میاں صاحب آج عمران خان کی ضمانت منظور ہو گئی کیا کہیں گے؟جس کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ میں نے کیا کہنا ہے اس پر؟’یہاں جنہوں نےبری نہیں بھی ہوناہوتا وہ ہو جاتے ہیں، جنہوں نےکچھ نہیں کیا وہ پیشیاں بھگت رہےہیں’۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کہاں سے پابندی

لگ رہی ہےآپ جانتے ہیں، میڈیا کابھی گلا گھونٹ دیاجائے،یہ بہت ناانصافی ہے، کبھی کسی نے نہیں سوچاتھایہاں آئین کی جگہ کسی اور کی حکمرانی ہوگی۔انھوں نے کہا کہ اس طرح کی صورتحال جمہوریت میں کبھی نہیں دیکھی گئی، اس صورتحال کی وجہ سےملک کی ترقی متاثرہوئی ہے، سب دیکھ رہے ہیں سڑکیں ،موٹرویز اور ایئر پورٹس بن رہے ہیں۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے لوڈشیڈنگ کاسدباب کردیاہے، آج پاکستان پھرتنہائی کا شکار ہونے جارہاہے، ہمیں ہوش کاناخن لینےچاہئیں،ایسےملک نہیں چلےگا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ جہاں لوڈشیڈنگ ہورہی وہاں ادائیگیوں کامسئلہ ہے، آج لوڈشیڈنگ کے معاملے میں وزیراعظم سے ملاقات ہے، پاکستان مسلم لیگ ن نےہمیشہ اخلاقیات کواہمیت دی ہے۔(ذ،ک)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.