عمران خان کی بہنیں بنی گالہ میں کیوں رہائش پذیر ہیں؟؟بشریٰ مانیکا کے کہنے پر نکالے گئے کتے گھر واپس آ گئے
چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے رواں سال فروری میں بشریٰ مانیکا سے اپنی تیسری شادی کا اعلان کر دیا تھا ۔ شادی کو دو ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے ۔ اس شادی پر عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے شدید ناپسندیدگی ظاہر کی تھی اور وہ عمران خان کے نکاح اور شادی کی تقریب میں شریک نہیں ہوئی تھیں۔ لیکن اب جبکہ بشریٰ مانیکا کو بنی گالہ سے گئے
ہوئے ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے ۔عمران خان کی دونوں بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان بنی گالہ میں مقیم ہیں اور دونوں اپنے بھائی کے گھر کی آرائش کا کام کررہی ہیں۔ قومی روزنامے امت نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ گھر کی توسیع کی جارہی ہے ۔ یہاں تک کہ کھڑکیوں دروازو ں کے شیشے بھی تبدیل کر دیے گئے ہیں ۔ عمران خان کی بہنیں
اگر شادی کے فیصلے سے ناخوش تھیں تو وہ اتنے لمبے عرصے سے اپنے بھائی کے گھر میں کیوں مقیم ہیں اور گھر کا حلیہ کیوں تبدیل کیا جا رہا ہے ۔ ؟؟یہ سب کچھ انتہائی حیران کن صورتحال ہے ۔ دوسرا حیران کن پہلو یہ بھی ہے کہ عمران خان کے کتے جنھیں بشریٰ مانیکا نے گھر میں رکھنے پر اپنی ناپسندیدگی ظاہر کی تھی وہ بھی گھر واپس آگئے ہیں۔ اور انھیں بھی گھر
کےاندر باہر آتے جاتے دیکھا گیا ہے ۔ بشریٰ مانیکا سمجھتی تھیں کہ کتوں کی موجودگی میں عبادت اور وظائف میں بھی خلل آتا ہے اور اسی بنا پر کتوں کو گھر سے بے دخل کیا گیا تھا لیکن خیر و برکت کی عدم موجودگی کی بنا کر نکالے گئے کتے گھر واپس کیوں آگئے ۔ یہ سب کچھ بہت حیران کن ہے ۔