وہ تھا پرانا پاکستان، یہ ہے نیا پاکستان ۔۔۔ کل امریکی سفیر کی عمران خان سے ملاقات کے دوران ایسا واقعہ پیش آگیا کہ پورے ملک میں کپتان کی دھوم مچ گئی

عمران خان کے سامنے سہمی ہوئی حالت میں بیٹھے امریکی سفیر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل، بدھ کے روز

تحریک انصاف کے سربراہ سے قائم مقام امریکی سفیر جان ہوور کی ملاقات، پاک امریکا تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے پاکستان میں تعینات قائم مقام امریکی سفیر جان ہوور نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران امریکی سفیر نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ تحریک

انصاف کی جانب سے فراہم کردہ مزید تفصیلات کے مطابق قائم مقام امریکی سفیر جان ایف ہوور کی قیادت میں امریکی سفارتی وفد نے بنی گالہ میں سربراہ تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی سفیر جان ہوور کا ملاقات میں کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات کو مزید بہتر بنائیں گے۔ اس ملاقات کے بعد کچھ تصاویریں سوشل میڈیا پر جاری کی گئیں جو باعث بحث بن گئیں۔ سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تصاویر میں عمران خان خاصے

38682928 2861144487261286 4561453622826631168 N

38691064 2861144943927907 8487200992914309120 N

38764074 2861144863927915 2778121920934051840 N
پراعتماد اور رعب دار انداز میں اپنی نشست پر براجمان ہیں، تاہم دوسری جانب ان کے سامنے بیٹھے امریکی قائم مقام سفیر جان ہوور خاصے گھبرائے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ان تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ عمران خان حقیقی دلیر لیڈر کی طرح دنیا کے سب سے طاقتور ملک کے سفیر کے سامنے بیٹھے ہیں۔ جبکہ ماضی میں پاکستان کے دیگر حکمراں اور

سیاستدان ہمیشہ غلامانہ انداز میں ایسی ملاقاتیں کرتے تھے۔ جبکہ یہ بات بھی حیران کن ہے کہ امریکی سفیر انتہائی پریشانی اور گھبرائی ہوئی حالت میں عمران خان کے سامنے براجمان ہیں۔ صارفین کا مزید کہنا ہے کہ جیسے اس ملاقات میں عمران خان نے امریکی سفیر کو اپنے سامنے جھکنے پر مجبور کیا، ویسے ہی وہ امریکا کو بھی پاکستان کی عزت کرنے پر مجبور کر دیں گے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.