ہماری حکومت آئی تو ہم آپ کو یہ عہدہ دیں گے، عمران خان نے چودھری نثار کو بڑی پیشکش کر دی

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے غیر سیاسی دوستوں کے ذریعے مسلم لیگ ن کے دلبرداشتہ رہنما چوہدری نثار علی خان سے روابط بڑھا لیے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت، آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کی صورت میں پارٹی امیدوار کھڑا نہ کرنے کی یقین دہانی اور عام انتخابات میں کامیابی کے بعد صدر مملکت بنانے کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔

روزنامہ خبریں نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف اور چوہدری نثار کے درمیانی ہونے والی حالیہ ون ٹو ون ملاقات بے نتیجہ رہی، دونوں رہنماﺅں کے مابین لگ بھگ ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات ہوئی اور انہوں نے کھانا بھی اکٹھے کھایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں چوہدری نثار بے بسی کی تصویر نظر آئے جبکہ شہباز شریف نے انہیں کھانا کھلا کر اور برداشت کا درس دے کر نئی امید کے ساتھ روانہ کردیا۔

دوسری جانب چوہدری نثار کے پرانے دوست عمران خان نے بھی ان سے غیر سیاسی مشترکہ دوستوں کے ذریعے رابطے بڑھانے شروع کردیے ہیں۔ عمران خان پہلے ہی چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے چکے ہیں اور یہاں تک بھی کہہ چکے ہیں کہ اگر چوہدری نثار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑے تو پی ٹی آئی اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرے گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب عمران خان نے چوہدری نثار کو پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کی مشترکہ دوستوں کے ذریعے نہ صرف دعوت دے دی ہے بلکہ یہ یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ اگر پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو صدر مملکت کا عہدہ چوہدری نثار کو دیا جائے گا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.