مغربی میڈیا عمران خان کی فتح پر کیا پراپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہے؟ کپتان اور اس کے چاہنے والوں کے لیے تشویشناک خبرآ گئی
عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وفاق میں برتری حاصل کر لی ہے جس پر پی ٹی آئی رہنماءاور کارکنان جشن منانے میں مصروف ہیں۔پاکستانی عوام ملک میں جمہوری نظام کے تسلسل پر بھی خوش ہیں لیکن مغربی میڈیا عمران خان اور پی ٹی آئی کی
فتح کے بارے میں کیا کچھ کہہ رہا ہے ؟ اس کا اندازہ آپ معروف امریکی کامیڈین جیریمی میکلین کی ٹویٹس سے لگا سکتے ہیں جن کا کہنا ہے کہ مغربی میڈیا واقعی خوش نہیں ہے۔ جیریمی میکلیلن نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ”مغربی میڈیا عمران خان کی جیت پر بالکل بھی
خوش نہیں ہے۔اگلی ٹویٹ میں انہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ”میرے کہنے کا مطلب ہے کہ ایسی بہت سی باتیں ہیں جن کی وجہ سے عمران خان پر تنقید کی جا سکتی ہے ہیں، اور ان کا طرز حکومت دیکھنے کیلئے ابھی ہمیں انتظار بھی کرنا ہو گا، لیکن اگر آپ یہاں (مغربی میڈیا) میں صرف خبریں دیکھیں یا پڑھیں تو آپ سوچیں گے کہ پاکستان میں گزشتہ رات طالبان کو ’مسلط‘ کرنے کیلئے فوجی بغاوت ہوئی تھی “(ع،ع)