وزیراعظم عمران خان کی جم میں ورزش کرتے ہوئے تصویر سامنے آگئی ،کتنا وزن اٹھا یا ہوا ہے ؟دیکھ کر نوجوانوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

کرکٹر سے وزیر اعظم تک کا سفر طے کرنے والے عمران خان 66برس کے ہونے کے باوجود آج بھی صحت مند زندگی کے لیے بنیادی اصولوں پر کار بند ہیں اور وہ وزارت اعظمی کے مصروف ترین شیڈول سے وقت نکال کر جم جاتے ہیں اور ورزش کرتے ہیں ۔جم میں کثرت کرتے ہوئے ایسے ہی لمحات کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں آپ وزیراعظم عمران خان کو ورزش کرتا ہوا دیکھ سکتے ہیں ۔

ویب سائٹ ”siasat.pk“کی جانب سے شائع کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جم میں سخت محنت کے ساتھ کثرت کر رہے ہیں اور انہوں نے دو بھاری بھرکم ڈمبل اٹھا رکھے ہیں ۔واضح رہے کہ بہت سے صحافی عمران خان کے بارے میں بتا چکے ہیںکہ وہ آج بھی صبح سویرے اٹھ کر دو میل رننگ کرتے ہیں اور اپنی صحت کا خوب خیال رکھتے ہیں ۔

News 1542205509 4902

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.