عمران خان کی حلف برداری غیر ملکی مہمانوں کو کھانے میں کیا چیز پیش کی جائے گی؟؟ تاریخ رقم ہو گئی

تحریک انصاف کے نامزد وزیراعظم عمران خان نے تقریب حلف برداری کو انتہائی سادہ رکھنے کے لئے گارڈ آف آنر نہ لینے پر غور شروع کر دیا ہے ،غیر ملکی مہمانوں سمیت تقریب کے شرکا کی خاطر تواضع صرف چائے کی پیالی سے کی جائے گی، عمران خان خاموشی اور سادگی سے وزیراعظم کا عہدہ سنبھال لیں گے ۔

روزنامہ دنیا کے مطابق انہوں نے کارکنوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ تقریب حلف برداری کے موقع پر ملک بھر میں کوئی بڑے پیمانے پر جشن، تقریبات، ہوائی فائرنگ، آتش بازی کا مظاہرہ نہ کیا جائے ، اس موقع پر اللہ تعالی کا شکر ادا کیا جائیگا، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عمران خان نے بطور وزیراعظم حلف برداری کی تقریب کو انتہائی سادہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، حتیٰ کہ گارڈ آف آنر بھی نہیں لیں گے۔

سربراہ تحریک انصاف اسے فضول خرچی اور قومی خزانہ پر بوجھ سمجھتے ہیں، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ غیر ملکی مہمانوں سمیت دیگر شرکاکی خاطر تواضح کے لئے کوئی خاص اہتمام نہ کیا جائے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.