عمران خان کے اقتدار میں آنے سےقبل ہی کھیلوں کے میدان ایک بار پھر آباد۔۔۔ بھا رتی کھلاڑیوں نے پاکستانیوں کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت بیس بال فیڈریشن کے حکام کی تائیوان میں ملاقات ہوئی جس میں پاکستان بیس بال فیڈریشن نے بھارتی ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔صدر بیس بال فیڈریشن فاخرشاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کی انڈر12ٹیمیں ایشین چیمپین شپ میں حصہ لے رہی ہیں اور،
پاکستان اوربھارت کی ٹیموں کی دوستانہ ماحول میں گفتگو ہوئی جس میں بھارتی فیڈریشن نے دورہ پاکستان پررضامندی ظاہر کردی۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ عمران خان کی نئی حکومت ملک کو دہشتگردی اور تشدد سے پاک کرنے کے لئے کام کرے گی۔ بھارتی نیوز ایجنسی کو ہفتے کے روز دیے گئے انٹرویو میں مودی نے دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی حکومت اس ضمن میں کئی اہم اقدامات اٹھاچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ ہی کہا ہے کہ
ہم پڑوسیوں سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں۔ ہم اس ضمن میں کئی اقدامات اٹھاچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے حال ہی میں عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی تھی۔ پاکستان کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں مودی کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان ایک محفوظ، مستحکم اور ترقی یافتہ خطے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا۔ (س)
Comments are closed.