کپتان کا تاریخی یارکر ۔۔،حکومت نے وہ کام کر دکھایا جو 70سال سے نہ ہوا تھا

کپتان کا تاریخی یارکر ۔۔،حکومت نے وہ کام کر دکھایا جو 70سال سے نہ ہوا تھا۔۔پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر۔ تحریک انصاف کی حکومت خواجہ سرا محمّد زاہد عرف نومی کو کسی جنسی امتیاز کے بغیر پہلی دفعہ مکمل میریٹ پر نوکری دے دی۔تفصیلات کے مطابق خواجہ سرا پاکستان میں ایک عرصے اپنے حقوق کی جنگ لڑتے رہے۔تاہم انکی طویل جدوجہد گزشتہ دور حکومت میں رنگ لانے لگی جب انہیں پاکستان کی 70 سال تاریخ میں پہلی مرتبہ شناختی کارڈ دے کر شناخت دی گئی

،ان کے لیے تعلیمی ادارے بننے لگے،انکو ووٹ کا حق ملا اور بلا امتیاز نوکریوں پر بھی انکا حق تسلیم کر لیا گیا ۔ یہاں تک کہ الیکشن 2018 میں پہلی مرتبہ خواجہ سراوں نے ووٹر کے علاوہ بطور وانتخابی امیدوار بھی الیکشن میں حصہ لیا۔اس حوالے سے خوش آئند بات یہ ہے کہ موجودہ حکومت بھی خواجہ سراوں کو بلا امتیاز سہولتیں دینے کے لیے پر عزم نظر آتی ہے۔

اس سلسلے میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ تحریک انصاف کی حکومت خواجہ سرا محمّد زاہد عرف نومی کو کسی جنسی امتیاز کے بغیر پہلی دفعہ مکمل میریٹ پر نوکری دے دی۔ محمد زاہد الیاس عرف نومی نامی خواجہ سرا کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بطور باورچی نوکری دے دی گئی ہے۔اس نوکری کا سکیل 04 ہے ۔نومی کا تعلق تو فیصل آباد سے ہے تاہم اس وقت نومی بری امام کے علاقے میں رہائش پذیر ہے۔اس موقع پر نومی کی خوشی کی کوئی انتہا نہ تھی اس کا کہنا تھا

کہ مجھے کبھی بھی ایسا نہیں لگتا تھا کہ میں کبھی باعزت روزگار کما سکوں گا۔ نومی کا کہنا تھا کہ کھانا پکانا میرا عشق ہے اور اسی کے باعث میں مشکل سے مشکل حالات سے بھی نمٹنے کے قابل ہو گیا تھا۔اس موقع پر بینظیر انکم سپورٹ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نوید اکبر کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ نومی ہمارے ادارے کا حصہ بن گیا ہے۔یاد رہے کہ یہ حکومت کی جانب سے کی گئی پہلی کاوش ہے تاہم ابھی بھی خواجہ سراوں کو حقوق دینے کے لیے بہت سے اقدامات کی ضرورت ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.