’’پاکستانی تاریخ میں پہلی بار ‘‘ عمران خان کی حکومت نے وہ کر دکھایا جس کا وعدہ کیا تھا ۔۔زبردست تبدیلی آگئی
نیا پاکستان ! سرکاری ٹی وی پہلی مرتبہ حکومت کے خلاف خبریں چلانے لگا۔ پاکستان ٹیلی ویژن نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف اٹھنے والے الزامات کو اپنی شہہ سرخیوں کا حصہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن ہمارا ریاستی ادارہ ہے جسے پورے پاکستان میں بڑے پیمانے پر دیکھا جاتا ہے۔اس ٹی وی چینل کا خاصا یہ رہا ہے کہ یہ ہر حکومت کا ترجمان رہا ہے اور حکومت پر تنقید
کرنے یا صحافتی اصولوں پر کام کرنے کی بجائے حکومتی آلے کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے۔ اس مسئلے پر ہر اپوزیشن پاکستان ٹیلی ویژن کے رویے سے نالاں رہی ہے۔اس حوالے سے عوام میں بھی یہ شکایت پائی جاتی تھی کہ سرکاری ٹی وی متوازن کوریج کی بجائے حکومتی خبروں پر ہی فوکس
کرتا ہے۔ تاہم اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے قائم ہوتی ہی ایسے بولڈ اقدامات کئیے اور پاکستان ٹیلی ویژن کی آزادی کے حوالے سے بات کی۔گزشتہ دنوں میں وزیر اطلاعات نے پاکستان ٹیلی ویژن کو سرکاری سنسر شپ سے آزاد کر دیا گیا ۔ اب اس فیصلے کے اثرات ہوتے نظر آ رہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن کا قبلہ بھی درست ہوتا نظر آرہا ہے۔ سرکاری ٹی وی پہلی مرتبہ حکومت
کے خلاف خبریں چلانے لگا۔ پاکستان ٹیلی ویژن نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف اٹھنے والے الزامات کو اپنی شہہ سرخیوں کا حصہ بنا ڈالا۔ پی ٹی وی نے شہہ سرخی میں یہ کہا گیا کہ ابھی وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف ڈی پی او کا معاملہ تھما نہیں تھا کہ انکی ہیلی کاپٹر پر سیر کی خبروں نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا ہے۔پی ٹی وی کی اس تبدیلی کو ناظرین کی جانب سے کافی سراہا جارہا ہے۔