”اگر مجھے کوئی کہے کہ 180 ارب روپے جہاں مرضی خرچ کر لیں تو یہ عوام کے۔۔۔“ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں ایسی کیا بات کہہ دی کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی
وزیراعظم عمران خان نے وزراء، ایم این ایز کے صوابدیدی فنڈز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ترقیاتی منصوبوں کے تمام فنڈز بھی پارلیمان میں منظوری کے بعد جاری ہوں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں وزراءاور ایم این ایز کے صوابدیدی فنڈز سے متعلق گفتگو کی گئی اور ان فنڈز کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہ اس معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے کوئی کہے کہ آپ 180 ارب روپے خرچ کریں گے اور جہاں دل چاہے خرچ کر سکتے ہیں تو یہ عوامی ٹیکس کی توہین ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو آپ نے کئی مرتبہ اعلان کرتے ہوئے سنا ہو گا کہ میں اتنے ارب روپے اس ضلع کو دیتا ہوں، میں فلاں جگہ پر ہوں، آپ ملک کے منتخب وزیراعظم ہیں بادشاہ نہیں ہیں سابقہ حکومتوں نے سرکاری خزانے کو ایسے استعمال کیا جیسے ان کی جاگیر ہے، اگر کہیں ضمنی انتخابات میں بھی انہیں کامیابی مل جاتی تھی تو اس ضلع میں تشریف لے جا کر اربوں روپے دینے کا اعلان کر دیتے تھے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف جہاں بھی گئے وہاں ائیرپورٹ اور سڑکوں کا اعلان ضرور کیا لیکن کسی نے یہ دیکھنے کی کوشش نہیں کی کہ انہیں ائیرپورٹ چاہئے یا پینے کا صاف پانی چاہئے یا ان کے مسائل کیا ہیں۔ آج کابینہ نے تاریخی فیصلہ کیا ہے کہ وہ تمام تر رقوم جو وزیراعظم، صدر مملکت اور ایم این ایز استعمال کرتے تھے، انہیں ختم کر دیا گیا ہے، تمام ترقیاتی منصوبے پارلیمان میں زیر بحث آئیں گے اور پھر بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔